urdublog

Instagram

Author Info

Powered by Blogger.

Ads (728x90)

Populars

  • درود تنجینا کے فضائل
    درود تنجینا کے فضائل ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ درود تنجینا پڑھنے والے کو ہر مشکل کام اور مہم سے نجا ت ملتی ہے ۔ علامہ فاکہانی ؒ نے قمر منیر می...

About Me

bisma
View my complete profile

Archive

  • ▼  2014 (1)
    • ▼  November (1)
      • درود تنجینا کے فضائل

Menu

Top Menu

Hi, We are urdublog /

The place where we write some words


درود تنجینا کے فضائل
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
درود تنجینا پڑھنے والے کو ہر مشکل کام اور مہم سے نجا ت ملتی ہے ۔ علامہ فاکہانی ؒ نے قمر منیر میں ایک بزرگ شیخ موسیٰ ؒ کا واقعہ بیان کیا ہے کہ ہم ایک قافلے کے ساتھ بحری جہاز میں سفر کررہے تھے کہ جہاز طوفان کی زد میں آگیا ۔یہ طوفان بشکل قہر خداوندی جہاز کو ہلانے لگا اور ہم لو گ یقین کر بیٹھے کہ جہاز چند لمحوں میں ڈوب جائیگا اور ہم لقمہ اجل بن جائینگے ۔ملاحوں نے بھی سمجھ لیا تھا کہ اتنے تندو تیز طوفان کوئی قسمت والا جہاز ہی بچتا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں اس عالم افراتفری میں
مجھ پر نیند کا غلبہ ہوگیا چند لمحے غنودگی طاری ہوئی میں
نے دیکھا کہ حضور آقائے دوجہاں ﷺ تشریف لائے اور مجھے حکم دیا کہ تم اور تمہارے ساتھی یہ درود ہزار بار پڑھو ۔ میں بیدار ہو ااپنے دوستوں کو جمع کیا وضو کرکے درود پاک پڑھنا شروع کردیا ۔ابھی ہم نے تین سو بار درود پاک پڑھا تھا کہ طوفان
کا زور کم ہونے لگا اور آہستہ آہستہ طوفان رک گیا اور تھوڑے ہی وقت میں آسمان صاف ھو گیا اور سمندر کی سطح پرسکون ہوگئ اس درود پاک کی برکت سے تمام جہاز والوں کو نجات مل گئ۔ اس درود پاک کا نام تنجی یا تنجینا رکھا گیا ۔حضرت غوث الاعظم نے فرمایا کہ ایک شخص نہایت مشکل میں گرفتار ہو گیا اس نے باوضو ہو کر اس درود پاک کا ورد شروع کردیا تو اسکی مشکل حل ہوگئ۔ درود پاک کو باوضو معطر ہو کر ادب واحترام کے ساتھ ہر روز تین سو بار قبلہ رو ہوکر پڑھے اسکی سخت سے سخت مشکل حل
ہو جائیگی ۔بزرگان دین نے اسے بارہا آزمایا ہے ۔ 
شرح دلائل خیرات میں ہے کہ جس کو زیارت حضور نبی اکرم ﷺ کا شوق ہو تو نیت خالص کے ساتھ بعد نماز عشاء ایک ہزار بار پڑھے اور بستر کو معطر کرکے باوضو ہی سو جائے۔ انشااللہ چالیس روز کے اندر زیارت مقدس حضور نبی اکرم ﷺ
آقائے دو جہاں سے نصیب وار ہوگا 

Share on:
latest posts
latest comments

urdublog

  • Home